Details:
کیس ورکر کا رابطہ تھانہ نصیرآباد میں ہوا، جہاں سے معلوم ہوا کہ ایک بچہ گھریلو ناراضگی کی وجہ سے گھر سے نکل گیا ہے۔ مذکورہ بچہ گھر سے تقریباً 25 سے 30 ہزار روپے نقد رقم اور اپنی والدہ کا چین لاکٹ بھی ساتھ لے کر گیا ہے۔ بچہ گھر سے نکلنے کے بعد پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے، جس کے بارے میں تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔