Details:
کیس ورکر کا بچے کے چچا سے رابطہ ہوا، جنہوں نے بتایا کہ بچے کے والد وفات پا چکے ہیں جبکہ والدہ نے بچوں کو دادھیال کے حوالے کر دیا ہے اور وہ علیحدہ رہائش پذیر ہیں۔ بچہ اپنے چچا کے ساتھ رہتا ہے۔ چچا کے مطابق بچہ گھر سے دوا لینے جانے کا کہہ کر نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا اور پُراسرار طور پر لاپتا ہو گیا ہے۔