Details:
کیس ورکر کا رابطہ بچے کے والد سے ہوا تو انہوں نے بتایا کہ وہ باجوڑ کے رہائشی ہیں جبکہ ان کا بیٹا راولپنڈی سبزی منڈی میں کام کرتا ہے۔ ان کے مطابق بچہ مورخہ 16 اکتوبر کو گھر سے باہر نکلا تھا، جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا اور تاحال لاپتہ ہے۔ والد نے مزید بتایا کہ بچے کے اچانک لاپتہ ہونے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔