Details:
یس ورکر کا رابطہ صادق آباد تھانے میں ایچ ایم مدثر صاحب سے ہوا۔ ان سے معلوم ہوا کہ انہیں 30 اکتوبر کی رات تقریباً 8 بجے ایک بچہ لاوارث حالت میں ملا تھا، جو اپنا نام اور پتہ بتانے سے قاصر تھا۔ چنانچہ انہوں نے بچے کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (CPWB) بھجوا دیا۔
کیس ورکر نے اس حوالے سے CPWB میں نوید اختر صاحب سے بھی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ بچہ تاحال ان کے پاس موجود ہے اور اس کے اہلِ خانہ کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ان کے مطابق بچے کی ذہنی حالت درست نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔