Details:
کیس ورکر کا رابطہ بچوں کے بھائی ظہیر عباس صاحب سے ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ وزیر گوٹھ, سہراب گوٹھ، کراچی کے رہائشی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انکی والدہ نے دوسری شادی کرلی ہے جسکے بعد وہ اپنے شوہر اور میرے دونوں چھوٹے بہن بھائی کے ساتھ محمدی گوٹھ، گلزار ہجری، اسکیم-33 میں شفٹ ہوگئیں ہیں۔ مورخہ 27 اکتوبر 2026 کی صبح ہمیں اطلاع ملی کہ میری والدہ میرے دونوں بہن بھائی بنام سمیرعباس ولد غلام عباس 5 سالہ اور عروج عباس دخترغلام عباس کو لیکر گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں ہیں۔ ہم نے اپنے طور پر والدہ اور بچوں کو بہت تلاش کیا پر تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا