Details:
کیس ورکر کا رابطہ بچی کے ماموں سے ہوا۔ ان سے معلوم ہوا کہ بچی نابینا ہے، دیکھنے اور بولنے سے قاصر ہے، جبکہ اس کی ذہنی حالت بھی درست نہیں ہے۔ ماموں کے مطابق، بچی کی والدہ گھر سے ناشتہ لینے کے لیے باہر گئی تھیں، جب وہ واپس آئیں تو بچی گھر میں موجود نہیں تھی۔ اس طرح بچی گھر سے لاپتہ ہو گئی اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔