Help Us Find Missing Children
📞 Call 1138
🚨 1 active missing children case · Your tip can save a life
← Back to all missing children
Photo not available
🚨 MISSING — MISSING
Abdul Qadeer
Age:12 years
Gender:Male
Last seen:Gulshan-e-Iqbal Block 10A
Date:October 17, 2026
From:Karachi, East
Case #:RHCMS-3185-26
Reported:2 weeks ago
Details:
کیس ورکر کا رابطہ پوسٹ پر دیے گئے تھانے کے نمبر پر پی سی عاقب صاحب سے ہوا۔ ان سے معلوم ہوا کہ 15 کے اہلکار رات تقریباً 12 بجے ایک بچے کو لاوارث حالت میں تھانے لے کر آئے تھے۔ بچہ اپنا نام بتانے سے قاصر تھا، جس کے باعث صبح بچے کو ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ بھجوا دیا گیا۔

کیس ورکر کو بچے کی پوسٹ موصول ہوئی، جس میں بچے کے اہلِ خانہ کا رابطہ نمبر درج تھا۔ کیس ورکر نے دیے گئے نمبر پر اسد صاحب سے رابطہ کیا تو ان سے معلوم ہوا کہ بچہ ان کے گھر میں کام کرتا ہے، جبکہ بچے کا خاندان خیرپور کا رہائشی ہے۔ بچہ اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مذکورہ گھر میں کام کرتا ہے۔ اس کا بڑا بھائی ڈرائیور کی ملازمت کرتا ہے، دوسرا بھائی کھانا پکانے کا کام کرتا ہے، جبکہ مذکورہ بچہ ابھی کام سیکھ رہا ہے۔

اسد صاحب کے مطابق بچہ 17 اکتوبر کی شام تقریباً 4 بجے گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے نکل گیا تھا اور واپس نہیں آیا۔ اس طرح بچہ گھر سے نکلنے کے بعد سے لاپتہ ہے۔
📞 Call 1138 💬 Send WhatsApp
Have you seen this child?
Call 1138
Or submit a tip above. All tips are confidential.